غیرمقلدرشتہ داروں سے تعلق رکھنےکاحکم
سوال
جواب
الجواب بعون الملک الوہاب
واضح رہے کہ غیر مقلد رشتہ داروں کے ساتھ میل جول رکھنا جائز ہے، اور ان کے ساتھ کھانا پینا بھی جائز ہے، ان کے غم اور خوشی میں شریک ہو سکتے ہیں، اس لیے کہ صلہ رحمی کو توڑنا جائز نہیں ہے، اور جو غیر مقلد تقلید کو شرک کہیں اور ائمہ اربعہ پر طعن و تشنیع کریں اور ان کے ساتھ بغض اور عناد رکھیں، تو ایسے غالی قسم کے لوگوں کے ساتھ زیادہ میل جول نہ رکھنا بہتر ہے، اگر ان کے اثرات پڑ رہے ہیں، تو تعلقات محدود کر لیے جائیں۔
لما في القرآن الكريم: (سورة آل عمران الآية: 103):
واعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا.
وفيه أيضا (سورة الانفال: 46):
ولا تنازعوا فتفشلوا و تذهب ريحكم.
وفي الترمذي (ج: 2 / ص: 13) مط: قدیمی کتب خانہ:
وفي الترمذي: (ج: 2 / ص: 45) مط: سعيد:
فتویٰ نمبر: 60/2
جواب دہندہ: داراالافتاءجامعہ فرقانیہ
دارالافتاء: دارالافتاء جامعہ فرقانیہ مدنیہ راولپنڈی
پڑھا گیا: 3 بار