اسلام علیکم ورحمتہ اللہ میرا سوال تھا کہ گھر میں اگر جوتی الٹی پڑی ہو تو گھر میں بے برکتی پیدا ہو تی ہے ذرا اس مسئلے پر مفتیان کرام رہنمائی فرمائیں شکریہ ۔
گھر میں جوتی الٹی پڑی ہو نا
سوال
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
واضح رہے قرآن وحدیث،فقہ میں کہیں نہیں لکھا کہ گھرمیں جوتی الٹی پڑی ہو اس سے کوئی بےبرکتی آتی ہے،یہ اغلاط العوام میں سے ہیں اس عقیدہ سے بچناضروری ہے،بےبرکتی کےدوسرے بہت سارے اسباب ہیں ان سے پچناچاہئے۔مثلاً:نمازمیں سستی کرنا،نیک اعمال میں ٹال مٹول کرنا،جھوٹ بولنا،گناہ کرنابغیر ہاتھ دھوئے کھانا کھانا،وغیرہ۔
لمافی القرآن الکریم :(سورۃ الحدید:رقم الایۃ:22):
مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ .
وفي روح المعاني: (337/20):
والکلام علی العموم بجمیع الشرور أي مصیبۃ أي مصیبۃ في الأرض کجدب وعاہۃ في الزرع والثمار والزلزلۃ وغیرہا ولا في أنفسکم کمرض وآفۃ کالجرح والکسر إلا في کتاب أي إلا مکتوبۃ مثبتۃ في اللوح المحفوظ وقیل في علم اللہ عزوجل ۔
فتویٰ نمبر: 63/16
دارالافتاء: دارالافتاء جامعہ فرقانیہ مدنیہ راولپنڈی
پڑھا گیا: 26 بار