دارالافتاء جامعہ فرقانیہ مدنیہ راولپنڈی

زخم پر لگی ہوئی پٹی پر مسح کرنے کا طریقہ

سوال

زخم پر لگی ہوئی پٹی پر مسح کرنے کا طریقہ کیا ہے۔

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

واضح رہے کہ زخم پر لگی ہوئی پٹی پر مسح کرنے کا طریقہ یہ ہیکہ تر ہاتھ کو پٹی پر پھیر دیا جائے یا ہاتھ کی تین انگلیوں کو پٹی پر پھیرا جائے ۔ البتہ پورے ہاتھ کے ساتھ مسح کرنا زیادہ بہتر ہے۔

لما في خلاصة الفتاوى:(1/27:/ط:رشیدیہ):

والاحسن ان يمسح بجميع اليد ولو مسح بثلث اصابع جاز لما مر.(خلاصة الفتاوى كتاب الطهارة ).

وفي غنية المصلي الشهير حلبي الكبير:(ص:190:مط:رشیدیہ):

والاحسن ان يمسح لجميع اليد .(كتاب الطهارة فصل في المسح على الخفين ).

 

فتویٰ نمبر: 53/16

دارالافتاء: دارالافتاء جامعہ فرقانیہ مدنیہ راولپنڈی

پڑھا گیا: 8 بار